05:54 , 13 مئی 2026
Watch Live

چنئی سے ابوظبی جانے والی پرواز میں ٹیک آف سے قبل آگ لگ گئی

چنئی سے ابوظبی جانے والی پرواز میں ٹیک آف سے قبل آگ لگ گئی

بھارتی شہر چنئی سے ابوظبی جانے والی ایک پرواز ٹیک آف سے قبل بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب طیارے کے پر میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ رن وے پر ٹیک آف کی تیاری کر رہا تھا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی، جس پر پرواز فوراً روک دی گئی۔

طیارے میں تقریباً 280 مسافر سوار تھے جنہیں فوری طور پر بحفاظت اتار لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پائلٹس نے آخری لمحات میں آگ کو نوٹ کیا اور فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

حکام نے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION